راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامرپر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اورایس پی خرم شہزاد کی درخواست ضمانت پر استغاثہ کو نوٹس جاری کر کے 27ستمبر تک ریکارڈ طلب کر لیا ہے انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نے دونوں ملزمان پولیس افسران کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سترہ سترہ سال قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔