• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی کردستان میں مجوزہ ریفرنڈم امریکی سازش ہے،روس

Proposed Referendum In Iraqi Kurdistan Is A Us Conspiracy Russia

روسی جیوپولیٹیکل مطالعہ مرکز کے سربراہ و سابق روسی وزارت دفاع کے بین الاقوامی باہمی تعاون کے ادارے کے ڈائریکٹرجنرل ایواشف نے کہا ہے کہ عراقی کردستان میں مجوزہ ریفرنڈم امریکا کی سازش ہے۔

Kurd-Refurrandum222

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکہ علاقائی ممالک کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اورعراقی کردستان میں مجوزہ ریفرنڈم کا انعقاد ان ہی سازشوں کا حصہ ہے۔

Kurd-Refurrandum333

ایواشف نے کہا کہ بعض امریکی حکام نے جھوٹے دعوے کئے کہ عراقی کردستان میں مجوزہ ریفرنڈم کے انعقاد کے مخالف ہیں مگر امریکا عراق اور شام کی تقسیم کا خواہاں ہے اور شام میں بعض مسلح اور دہشتگرد گروہوں کی حمایت کررہا ہے اسی لئے شام اور عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی بہت ہی خطرناک اور ان کا مقصد علاقائی ممالک پر قبضہ کرنا ہے۔

روسی عہدیدار نے کہا کہ افغانستان، لیبیا اور یمن میں بحران امریکااور اس کے اتحادیوں کی سازشوں کا نتیجہ ہے اسی لئے موجودہ صورتحال میں علاقائی ممالک کے لئے امریکی سازشوں کو ناکام بنانے سے متعلق یکجہتی کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین