اسلام آباد،پشاور( بلال ڈار،نیوزڈیسک) وی آئی پی کلچر کی مخالفت کرنے والےعمران خان کی 23 ستمبر کو گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان آمد کے پروگرام پر یونیورسٹی کھلی رکھنے اور تمام ملازمین کو عمران خان کو پروٹوکول دینے کیلئے حاضر ہونے کے حکم کانوٹیفیکشن جاری کر دیاگیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار گومل یونیورسٹی نے مذکورہ نوٹیفکینشن میں لکھا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام ملازمین کو آگاہ کیاجاتاہےکہ 23ستمبر کو عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی آمد پر نہ صرف یونیورسٹی کھلی رہےگی بلکہ تمام ملازمین پروٹوکول دینے کے لیے یونیورسٹی حاضر ہوں،نوٹیفیکشن کی کاپیاں یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے سربراہان کو بھجوائی گئی ہیں ۔