• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کا الزام، شیخ رشید کااسحاق ڈار سے فوری استعفے کا مطالبہ

Sheikh Rasheed Demands Immediate Resignation From Ishaaq Dar

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے،وہ فوری استعفا دیں۔

سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جرائم کی ماں حدیبیہ پیپر مل اصل جڑ ہے، اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کرکے ملک کی عزت کو نقصان پینچایا، اگر اسحاق ڈار میں تھوڑی سی بھی عزت نفس باقی ہے تو فوراً عہدہ چھوڑ کر استعفیٰ دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف دوبارہ واپسی کے لیے آئینی ترمیم کرنا چاہتے ہیں اس لیے پیپلز پارٹی کے پیروں میں بیٹھے ہیں۔ اقاموں کا جمعہ بازار لگا ہے، دنیا بھر میں پاکستان کا مذاق بن رہا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ نوازشریف کامقصدہےکہ آرٹیکل62اور63میں ترمیم آجائے۔بلاول کواختیارات نہیں ملتےتوانہیں کوئی سیاسی فائدہ نہیں ہوگا۔ زرداری صاحب سےکہاتھاپنجاب میں مقام چاہیےتوبلاول کواختیاردیں۔آصف زرداری کےپیچھےچلنےکوکوئی تیارنہیں۔

 

 

تازہ ترین