صوابی کے علاقے گندف میں 147 افراد میں چکن گونیا کی تصدیق ہوگئی۔
ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر نیازمحمد کے مطابق متاثرہ افراد کے خون کے نمونے ٹیسٹ کےلئے اسلام آباد بجھوائے گئے تھے ، 147 افراد میں چکن گونیا کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت کی ٹیمیں گندف میں موجود ہیں اور علاقے میں اسپرے بھی کرایا گیا ہے ۔