• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورجن ٹرینز ایسٹ کوسٹ میں فرسٹ کلاس کی خالی نشستیں نیلام کرنے کا اعلان

لندن (نیوز ڈیسک) ورجن ایسٹ کوسٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ فرسٹ کلاس کی خالی نشستیں سٹینڈرڈ کلاس ٹکٹ خریدنے والوں کو نیلام کر دی جائیں گی۔

مسافر اب ٹرین کی روانگی سے عین قبل5پونڈز کے عوض سمارٹ فون ایپ کے ذریعے اپنی کلاس اَپ گریڈ کراسکیں گے۔

گارجین کے مطابق ایسے مسافر جوکہ سٹینڈرڈ کلاس کے ٹکٹ خرید چکے ہوں مگر اس درجہ میں سفر سے خوش نہ ہوں وہ اپ گریڈ کے لئے نیلامی میں شریک ہو سکیں گے۔

منتخب ورجن ٹرینز ایسٹ کوسٹ پر فرسٹ کلاس کی خالی رہ جانے والی سیٹیں ٹرین کی روانگی سے عین قبل سمارٹ فون کے ایک ایپ کے ذریعے نیلام کی جائیں گی۔ فرسٹ کلاس کیریجز میں ایک سیٹ کے حصول کے لئے اضافی قیمت کا آغاز5پونڈز سے ہوگا۔ فرسٹ کلاس میں مسافروں کو مفت خوراک اور ڈرنک اور مفت وائی فائی کی سہولت حاصل ہوتی ہے جب کہ چمڑے کی ری لائننگ سیٹیں اور اضافی لیگ روم اس کی خصوصیات میں شامل ہیں۔ سٹینڈرڈ کلاس کی فرسٹ کلاس میں تبدیلی ابتدائی طور پر لندن کنگز کراس سے ایڈنبرا، لیڈز، نیوکیسل اور یارک کے لئے بعض ویک ڈے سروسز پر فراہم کی جائے گی جب کہ جلد ہی مزید روٹس کا اضافہ کر یدا جائے گا۔ لندن سے ایڈنبرا کے لئے ریگولر ورک اَپ فرسٹ کلاس کا کریہ سٹینڈرڈ کلاس کے مقابلے میں تقریباً90پونڈز اضافی ہو سکتا ہے۔ تمام آکشنز کا آغاز ٹرین کی روانگی سے ڈھائی گھنٹہ قبل ہوگا جس کا اختتام ٹرین کی روانگی سے نصف گھنٹہ قبل ہوگا۔ ورجن ٹرینز ایسٹ کوسٹ کی کمرشیل ڈائریکٹر سوزا نے ڈونلے نے کہا ہے کہ ہم مسافروں کو فرسٹ کلاس میں سفر کے مزید مواقعوں کی فراہمی میں شریک ہو کر بہت خوش ہیں۔

تازہ ترین