نیویارک (جنگ نیوز) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سابق پاکستانی وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال سابق پاکستانی وزیراعظم کی 10 ویں برسی ہے جنہوںنے مجھے میرے شوہر سے متعارف کرایا تھا، بے نظیر کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، ان کا ملک دہشت گردی سے بری طرح متاثر رہا۔
وہ مزید بولیں کہ بے نظیر بھٹو کو جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے، برداشت کی بات کرنے اور ایک خاتون ہونے پر قتل کیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا ایک ایسا ملک جس کو دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت کچھ سہنا پڑا،جمہوریت کو بچانے کے لیے بہت ساری قربانیاں دینا پڑیں جب میں سوچتی ہوںسیکڑوں نہیں ہزاروں لوگ پوری دنیا میں دہشت گردی کا نشانہ بن گئے،بہت سارے خاندان،دوست اور بہت سارے کمیونٹی اس دہشتگردی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔