ملتان(سٹاف رپورٹر) جشن آزادی کے حوالے سے صدارتی حکم کے تحت قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے تحت ملتان کی جیلوں سے 4 قیدی رہا کر دیئے گئے رعایت کا ملتان کی جیلوں کے 10 قیدیوں کو فائدہ پہنچا، نیو سنٹرل جیل ملتان سے 3 قیدی رہا کئے گئےرہائی پانے والوں میں محمد اختر، محمد جاوید، محمد اکمل شامل ہیں، نیو سنٹرل جیل کے 6 قیدیوں یعقوب، گلزار احمد، محمد صدیق، ریاست علی، رفاقت حسین اور گل محمدکو فائدہ ہوا ،ڈسٹرکٹ جیل کے قیدی محمد عاشق رہا ہوا جبکہ 4 قیدیوں سلیمان، دلاور شاہ، اسلم لنگڑا اور منیر کو فائدہ پہنچا۔