کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکریٹری ملک ظاہر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ چمن میں خودکش دھماکہ صوبے میں امن وامان کو تباہ کرنے کی نئی کوشش ہے جو کامیاب نہیں ہوگی۔ سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے سے دہشت گرد عوام کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں واقع اپنے دفتر میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارسلان کاکڑ، میرگوہر خان مینگل، شاکر محمد حسنی، وہاب اٹل اور دیگر بھی موجود تھے۔ پولیٹیکل سیکریٹری نے کہاکہ بے گناہ شہریوں پر حملے کرکے صوبے میں امن وامان کو دوبارہ خراب کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری امن وامان پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ مخلوط حکومت نے امن وامان پر کافی توجہ دی ہے لیکن اب دہشت گرد صوبے کے بارڈر کے قریب علاقوں کو نشانہ بناکر غیرملکی دشمن قوتوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی