• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Petrol Is Partially Available In Lahore

لاہورمیں پیٹرول کی جزوی قلت برقرارہے اور 20 سے 25 فیصد پیٹرول پمپوں پر پیٹرول نہیں مل رہا۔

پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پیٹرول کی جتنی سپلائی دیتی ہے وہ دے دیتے ہیں،کم سپلائی کی وجہ سے پیٹرول چند گھنٹوں میں ختم ہو جاتا ہے۔

پیٹرول پمپ مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قلت کا فوری نوٹس لے اور سپلائی بحال کرائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا اس حوالے سے کہناہے کہ طلب اور رسد کا فرق قلت کی وجہ بنا ہے۔

دوسری جانب صارفین نے حکومت سے پیٹرول کی قلت دور کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تازہ ترین