سابق صدر آصف علی زرداری نے پرویز مشرف کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف اگر اتنے بہادر ہیں تو واپس پاکستان آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔
کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مشرف کی کمر میں اتنی ہی تکلیف ہے تو پھر ڈسکو کیسے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بے نظیر قتل کے اصل ذمے دار آصف زرداری ہیں، مشرف
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف ہم عدالت میں گئےتو انہیں الزامات یاد آگئے،اسحاق ڈار زخمی پاکستان چھوڑ گئے، ان کو نہ حکومت کرنی آتی ہے نہ یہ حکومت سنبھال سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ثابت ہو گیا مشرف ہی بی بی کے قاتل ہیں، نیئر بخاری
انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ ھٹو کے قتل کے وقت بھی مجھ پر اور بی بی پر الزام لگایا گیا تھا،پاکستان سانحات سےبھرا پڑا ہے، وہ اتنا بہادر ہے تو یہاں آجائے، عدالتوں میں پیش ہو جائے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف زخمی پاکستان کو چھوڑ گئے ہیں، ان کونہ حکومت کرنی آتی ہے نہ یہ حکومت سنبھال سکتے ہیں،نہ ان کومعاشی ترقی کی سوچ ہے نہ سمجھ ہے، سڑک بنا لینے سے تو کچھ نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیے: مشرف متاثرہ خاندان پر الزام لگاتے شرم کرو، آصفہ بھٹو
ان کا کہنا تھا کہ اب کہیں گے کہ ان کے نکالے جانے سے معیشت ناکام ہورہی ہے، ہمارے دور میں بھی گیلانی کو نکالا گیا لیکن کوئی معاشی مشکل نہیں آئی تھی،خیبر پختونخوا میں ترقی نظر نہیں آتی۔
سابق صدر نے کہا کہ سینیٹ میں ہماری تنہا اکثریت نہیں، متحدہ کی حمایت حاصل ہے، آج متحدہ سینیٹ میں نہیں تھی، این اے120 کا نتیجہ کوئی پیرا میٹر نہیں ہے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے دنیا میں کوئی لابنگ نہیں کی ،انہوں نے پاکستان کا کیس جان بوجھ کر کمزور کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بھارتی لابی سے ملے ہوئےہیں، یہ بھارت کے زور پر معاشی ترقی چاہتےہیں، ہم چین کے زور پر معاشی ترقی چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پرویز مشرف کے بیان میں سچائی ہے، عائشہ گلالئی
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں حکمراں جماعت نے ایک ماہ میں اربوں روپے خرچ کیے جبکہ وہاں تحریک انصاف نے بھی کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ چار سال سے حکومت نے دنیا میں کوئی لابنگ نہیں کی، انہوں نے پاکستان کا عالمی سطح پر کیس کمزور کیا۔
یہ بھی پڑھیے: مشرف اب تک چپ کیوں تھے، شیری رحمان
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم پرویز مشرف کے الزامات کی مذمت بھی کرتےہیں اور تردید بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف ہم عدالت میں گئےتو انہیں یاد آگیا،ان کی الزام تراشی گھٹیا قسم کی الزام تراشی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بی بی کے قتل میں مشرف ملوث ہیں، خورشید شاہ
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھٹو خاندان کے نام اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔
پرویز مشرف نے اپنے پیغام میں آصف علی زرداری کو بے نظیر بھٹو اور ان کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔