• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف دلیر ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں، رضا ربانی

If Musharraf Is Brave Then Face The Courts Raza Rabbani

چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف قاتل ہیں، لندن اور دبئی میں بیٹھ کر عیاشیاں کر رہے ہیں، اگر وہ دلیر ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں۔

جامشورو میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما نے سابق صدر پرویز مشرف کے بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق بیان پر رد عمل میں کہا کہ بے نظیر نے مختلف خطوط میں مشرف کے بارے میں لکھا لہٰذا پرویز مشرف قاتل ہیں ۔

انتخابی اصلاحات ترمیمی بل کی منظوری پران کا کہنا تھا کہ آئین کی حکمرانی نہ ہو اور ادارے کمزور ہوں تو ایسی باتیں ہوتی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کسی بھی الیکشن کے بعد سیاسی صورتحال بہتر ہوتی ہے، آئین کی حکمرانی نہ ہو اور ادارے کمزور ہوں تو ایسی باتیں ہوتی ہیں، پارلیمان سب سے کمزور ترین ادارہ ہے، آئین کے مطابق پارلیمنٹ کوسب سے زیادہ مضبوط ادارہ ہونا چاہیے۔

رضاربانی نےکہا کہ دنیا کے کسی بھی مسلم ملک میں کوئی مسئلہ ہوا تو پاکستان بیڑا اٹھاتاہے، جب پاکستان کو ٹرمپ جیسا آدمی کٹہرے میں کھڑا کرے تو کوئی مسلم ملک پاکستان کے لیے ڈھال نہیں بنتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے ویڈیو بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بے نظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں۔

 

تازہ ترین