• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرتمام توانیاں دکھی انسانیت کیلئے صرف کریں، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

لاہور(جنرل رپورٹر)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنزپاکستان کا 51 واں کانووکیشن ہوا۔جس میں 414کامیاب طلبہ ڈاکٹرزکو فیلوشپ ڈگری اور100طلبہ ڈاکٹرز کو ممبر شپ کا ڈپلومہ دیا گیا ۔گولڈمیڈلز حاصل کرنے والے طلبہ میں ڈاکٹر محمد صدیق کاکڑ،ڈاکٹر فیصل جاوید خان،ڈاکٹر دانش علی،ڈاکٹر سمبل راناشامل تھیں۔کانووکیشن کے مہمانِ خصوصی وزیر اعٰلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن تھے ۔اس موقع پر انہوں نے وزیراعٰلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور حکومت پنجاب کی گلگت بلتستان کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چوہدری اور کونسل کی طرف سے صوبہ گلگت بلتستان میں سی پی ایس پی ریجنل سینٹر کے قیام کو اعٰلی طبی تعلیم کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سی پی ایس پی کے ریجنل سینٹر کے قیام سے صوبہ کے ڈاکٹرز کو اعٰلی طبی تعلیم کی سہولیات میسر ہوسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ اپنی تمام تر توانائیاں دکھی انسانیت کی خدمت میں صرف کی جائیں۔ قبل ازیں، صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے اپنے خطاب میں سی پی ایس پی کی ملکی اوربین الاقوامی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سی پی ایس پی اپنے طلبہ کی بہترین تربیت اور مانیٹرنگ کیلئے کوشاں ہے۔اعٰلی کارکردیگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ ڈاکٹرز کو مخصوص مددت کیلئے آئرلینڈ اور انگلینڈ بھیجا جائے گا تاکہ وہ بین الاقوامی طبی تربیت حاصل کر کے ملک واپس آکر ملک اور عوام کی خدمت کر سکیں۔صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان سینٹر کی تکمیل رواں سال مکمل کر لی جائے گی ۔
تازہ ترین