اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) پاکستان میں مزید 529ڈاکٹروں نے اسپیشلائزیشن مکمل کر لی۔ کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کے 51ویں کانووکیشن میں اُنہیں ڈگریاں دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان تھے۔ صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفر اللہ چوہدری‘ پروفیسر شعیب شفیع‘ پروفیسر رضوانہ چوہدری‘ پروفیسر خالد مسعود گوندل سمیت ملک بھر سے 180میڈیکل اسپیشلسٹ شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں‘ پاکستانی ڈاکٹرز کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہیں ہمیشہ خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل جواد خان، ڈاکٹر محمد صدیق اور ڈاکٹر نیلم کو گولڈ میڈل دیئے گئے۔ سی پی ایس پی سرجری اور میڈیسن سمیت 73شعبوں میں اسپیشلائزیشن کرا رہاہے۔