• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھا رت پاکستان میں دہشت گردی میں پیش پیش ہے،خواجہ آصف

لندن(آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارتی جارحیت پر پاکستان کو موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ میں تو جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن اس کی مسلح افواج قتل و غارت اور دوسرے ملکوں میں دہشت گردی میں سب سے آگے ہے ۔

اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جمہوریت کی بات کرتا ہے مگر بھارتی افواج مقبوضہ کشمیراور پاکستانی سرحد پر بے گناہ شہریوں کو قتل و غارت کا نشانہ بنارہے ہیں اور افغانستان کے ساتھ کٹھ جوڑ کرکے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے میں پیش پیش ہے ہم نے دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں کردیا ہے ۔

تازہ ترین