کراچی ( پ ر) سالانہ مجلس عزا برائے ایصال ثواب بیگم سید مشرف علی جعفری مرحومہ پیر 4؍ محرم دوپہر 2؍بجے بمقام عزا خانہ زہرہ امام بار گاہ جعفریہ گلبہار میں منعقد ہوگی، سوز خوانی نجمہ کامل، خطاب نرجس زہرہ کریں گی۔
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال خسارے میں رہنے کے بعد مالی سال 2025 میں سرپلس رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جگدیش رائیکوار نے گوگل اور یوٹیوب پر قتل کے طریقے تلاش کیے تھے تاکہ اپنی سابق محبوبہ کو انجام تک پہنچا سکے۔
پہلی کوشش ناکام ہوگئی تھی کیونکہ اسکوچ ایگ تیاری کے دوران ہی ٹوٹ کر بکھر گیا تھا۔
تحقیقات کے بعد حکام نےخاتون مسافر کو ایف آئی آر درج کرنے کا مشورہ دے دیا، چند روز قبل خاتون مسافر نے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے کوئٹہ کا سفر کیا تھا۔
معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرخ کھوکھر نے مولانافضل الرحمٰن کی موجودگی میں جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
روس کے علاقے روستوف میں حکام ایک متنازع انسدادِ بدعنوانی اقدام کی آزمائش کر رہے ہیں جس کے تحت رشوت سے انکار کرنے والے پولیس افسران کو انعام کے طور پر وہی رقم دی جاتی ہے جو انہیں بطور رشوت پیش کی گئی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ حکومت روزگار کیلئے ایسے لوگوں کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی جو بے روزگار ہیں۔
ایرانی صدر تبریز جا رہے تھے کہ قافلے کی تین گاڑیوں میں قزوین صوبے کے پیٹرول اسٹیشن سے ری فیول کروایا، پانی ملے پیٹرول کے باعث قافلہ درمیان میں رُک گیا جس پر صدر کو تبریز نجی ٹیکسی پر پہنچنا پڑا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، انیس قائم خانی، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر سیاسی شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
سینیٹ نے فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کیا، بل کے مطابق خاتون پر مجرمانہ حملہ کرنے یا اسے سرعام برہنہ کرنے پر ملزم کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جا سکے گا، جرم ناقابل ضمانت اور ناقابل مصالحت ہوگا۔
کرسٹوفر نولن کی فلم دی اوڈیسی کے آئی میکس ٹکٹ جمعرات کو اس کی ریلیز سے 1 سال قبل فروخت کے لیے پیش کیے گئے، جو چند ہی منٹوں میں فروخت ہو گئے۔
اسرائیل کے غزہ میں چرچ کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پوپ لیو کو ٹیلیفون کیا۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی کابینہ کے اجلاس میں پائیدار امن کے لیے آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شکوہ کیا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گرد ایک ایس ایچ او کی مار ہیں تو وہ بیان نامکمل چلایا گیا۔
آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی لارڈ قربان حسین (ستارہ قائداعظم) کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر ہاؤس آف لارڈز میں زیر بحث لایا گیا ہے۔
سینیٹ انتخابات پر پی ٹی آئی امیدواروں کے درمیان اختلافات کے معاملے پر ناراض تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔