• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Fire Erupts In Garments Factory In Karachi

کراچی کے علاقے نیو کراچی 7 نمبر میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ آگ نے فیکٹری کی بالائی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی

فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 6فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک واٹر باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ ابتداء میں آگ بجھانے کے لیے 2 فائر ٹینڈ رروانہ کیے گئے تھے جن کا پانی ختم ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: فیکٹری میں لگی آگ تاحال قابو سے باہر

گارمنٹس فیکٹری میں آگ بجھانے کا عمل ابھی تک جاری ہے جبکہ ریسکیو و امدادی ٹیمیں فیکٹری میں سے نکالے جانے والے افراد کو طبی امداد فراہم کر رہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: فیکٹری میں لگی آگ پر11 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

اس سے قبل آگ لگنے کے نتیجے میں 4 سے 5 افراد فیکٹری کے اندر پھنس گئے تھے جن کی چیخوں کی آوازیں باہر تک آرہی تھیں جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے تھے۔

 

تازہ ترین