ممبئی (جنگ نیوز) بھارت میں انڈر 17 فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔ سابق ارجنٹائن کپتان اور کوچ ڈیاگو میراڈونا تین اکتوبر کو کک لگا کر میگا ایونٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور، ابھیشیک بچن اور جان ابراہم بھی موجود ہوں گے۔ دریں اثنا فٹ بال انڈر 17 ورلڈ کپ کا خطاب تین بار جیتنے والی برازیل کی ٹیم مقابلے میں شرکت کے لئے ممبئی پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطا بق برازیلی ٹیم اندھیری میں واقع ممبئی فٹ بال میدان میں پریکٹس کرے گی۔ اندھیری کیمپس میں ٹیم 28 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔