• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، آج اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہوگی

Assets Reference Over Income Ishaq Dar Will Be Indicted Today

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔ احتساب عدالت نے ملزم کو بھی طلب کر رکھا ہےجبکہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی چوتھی سماعت آج 27 ستمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہو گی۔ ملزم اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی جانا ہے جس کے بعد ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار پر بدھ کو فرد جرم عائد کی جائے گی

عدالت نے 25 ستمبر کی گزشتہ سماعت پر ملزم کو 23 جلدوں پر مشتمل ریفرنس کی نقول فراہم کر کے وصولی کی رسید پر دستخط کرائے تھے۔

اس کے بعد عدالت نے ملزم کے وکیل کی جانب سے ریفرنس کے جائزے کے لیے کم از کم 7 دن دینے کی استدعا مسترد کردی تھی اور فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27 ستمبر یعنی آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جو مختصر مدت میں 91 گنا بڑھےاور ان سب کا ٹرائل کرپشن الزامات کے تحت کیا جائے گا۔

تازہ ترین