• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی اپیل نا قابل سماعت قرار

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف  کیخلاف عدلیہ مخالف بیان پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے اپیل کو نا قابل سماعت ہونے پر مسترد کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ  کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل 2رکنی بنچ نے اپیل پر فیصلہ سنایا۔ ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے  اپیل کے قابل ہونے پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا، ہائیکورٹ بار کے سابق سیکریٹری رانا اسد اللہ خان نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے عدلیہ مخالف بیان کو جواز بنا کر اسے چیلنج کیاتھا۔

تازہ ترین