• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن کو ضلع کا درجہ دیا جائے ،اے کیو ایم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چمن کو علیحدہ ضلع کاد رجہ دیا جائے قلعہ عبداللہ کو 1993 میں پشین سے الگ کر کے برائے نام ضلع کا درجہ تو دیا گیا لیکن سازش کے تحت ہیڈ کوارٹر چمن منتقل کیا گیا جس سے گزشتہ 25 برس سے قلعہ عبداللہ کے عوام کے حقوق غصب ہو رہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ مردم شماری کے مطابق قلعہ عبدللہ کی آبادی دگنی ہو چکی ہے لہذا آباددی کے تناسب سے بھی دو علیحدہ علیحدہ اضلاع بن سکتے ہیں بیان میں مزید کہا گیا کہ جن پشتون اضلاع میں آبادی زائد ہو چکی ہے وہاں نئے اضلاع بنائے جائیں تا کہ عوامی مسائل حل ہو سکیں۔
تازہ ترین