• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرسعودی عرب جانیوالےمسافرسے1کلوہیروئن برآمد

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ائیرلائن سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ ہیروئن کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں لاکھوں روپے ہے۔مردان سے تعلق رکھنے والے ملزم لال بہادر نے ہیروئن سگریٹ کے بپیکٹس میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف حکام نے قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین