• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پانچویں وکٹ کیپر

The Fifth Wicket Keeper Led By Sarfraz Ahmed Test Team

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد پانچویں وکٹ کیپر بن گئے ۔اس سے قبل امتیاز احمد ، وسیم باری ، راشد لطیف اور معین خان کو یہ اعزاز حاصل تھا ۔

کپتان سرفراز احمد اب تک 9 ون ڈے اور 11 ٹی ٹو ئنٹی انٹر نیشنل میچز میں قیادت کر چکے ہیں ۔ ٹیسٹ میں کپتانی کا مو قع انہیں مصباح الحق کی ریٹا ئر منٹ کے بعد ملا ۔

پاکستانی ٹیم کےٹیسٹ میچوں میں 22 وکٹ کیپرز میں سے پانچ وکٹ کیپر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں ۔

امتیاز احمد
امتیاز احمد پاکستان کی پہلی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں شامل تھے،ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر نے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر اورکپتان ہیں جنہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 1952 میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا ۔

وہ اپنے کیریئر میں 41 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جن میں امتیاز احمد کا کیریئر کا بہترین اسکور 209ہے ۔انہوں نے وکٹ کے پیچھے 99 شکار کیے جن میں 77 کیچ اور 16 اسٹمپ شامل ہیں۔ امتیاز احمد کو 1966ء میں تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا۔ان کا انتقال 31 دسمبر 2016 کو لا ہور میں ہوا ۔

وسیم باری
وسیم باری پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے دوسرے وکٹ کیپر تھے جو 23 مارچ 1948 کو کر اچی میں پیدا ہو ئے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1967 سے کیا اور 54 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کی ۔ اپنے 17 سالہ کیرئیر کے اختتام پر وہ پا کستانی ٹیسٹ کی تا ریخ میں سب سے مقبول کھلاڑی رہے ہیں ۔

انہوں نے اپنے کیرئیر میں 81 ٹیسٹ اور 51 ون ڈے میچز کھیلے جبکہ ٹیسٹ میچ میں 201 کیچ اور 27 کھلاڑیوں کو اسٹمپ کیا ۔

معین خان
معین خان 1990 سے 2004 تک پا کستانی ٹیم سے وابستہ رہے ، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 66 میچ کھیلے جن میں 127 کیچ اور 20 کھلا ڑیوں کو اسٹمپ آئوٹ کیا ۔

راشد لطیف
راشد لطیف1992 سے 2003 تک پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھیلے ۔ انہوں نے 37 ٹیسٹ میچ میں وکٹ کے پیچھے 130 کھلاڑیوں کا شکا ر کیا جن میں 119 کیچ اور 11 اسٹمپ آئوٹ شامل ہیں ۔

 

تازہ ترین