اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عمران ،خورشید شاہ،اسحاق ڈار،چاروں وزرائے اعلیٰ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،وزیر اعظم شاہد خاقان سمیت ، 455 ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات موصول جمع کرادی گئیں،ایک دن کی مہلت باقی رہ گئی ،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں وزرائے اعلی نے بھی اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، وزیرخزانہ اسحق ڈار اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے بھی تفصیلات پیش نہیں کیں۔
اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے ایک روز باقی ہے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں اب تک 455 ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 712 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں، سینٹ کے 42 ارکان نے تاحال اثاثوں اور قومی اسمبلی کے 179 ارکان کی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں، پنجاب اسمبلی کے 232، سندھ اسمبلی کے 98 ارکان اوربلوچستان اسمبلی کے 37 ارکان نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔