حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد امجد علی بوہیو نے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر سندھ یونیورسٹی کی طالبہ نائلہ رند کی گرلز ہاسٹل میں پراسرار خودکشی کیس کی انکوائری شروع کردی ہے ۔سیشن جج حیدرآباد انکوائری آفیسر نے ایک نوٹس کے ذریعے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سندھ یونیورسٹی کی طالبہ نائلہ رند کے قتل کے حوالے سے اگران کے پاس کسی بھی قسم کی معلومات ہین یا وہ گواہ بننے کے لئے تیار ہیں تو سیشن کورٹ کے اکاؤنٹینٹ قاضی ارشد احمد سے 2اکتوبر 2017ءکی صبح 8بجے سے سہ پہر 3بجے تک رابطہ رکرسکتے ہیں نوٹس میں کہاگیاہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے والے افراد کے نام اوران کی شناخت مکمل طورپر راز میں رکھی جائے گی۔