• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کی صفائی کی بات کمزوری نہیں طاقت کی علامت ہے، احسن اقبال

Todays Print

 اسلام آباد(طاہر خلیل ) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گھر کا گند صاف کرنے کی  بات کمزور ی نہیں، طاقت کی علامت ہے ۔ اس سے ملک کی توہین نہیں ہوتی بلکہ لوگوں میں اعتماد آتا ہے اوردنیامیں ہمارا وقاربلندہوتاہے، چین کے دورے کے بعد لاہور سے جنگ کے اس نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ افسوسناک حقیقت ہے کہ ہم مذہبی ایام کو بھی جنگی ماحول میں منانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ ایسے عناصر کی بیخ کنی ضروری ہے جن کی وجہ سے ملک عدم استحکام اور فرقہ واریت کا شکار ہوا ، انہوں نے کہا کہ گھر کا گند صاف کرنے اور درست کرنے کے احتسابی عمل سے دنیا میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ۔ اور یہ تاثر ابھرا کہ ہم زندہ قوم ہیں جو خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے۔ چین کے دورے میں دنیا کو بتادیا کہ پاکستان نے دہشتگرد تنظیموں کی کمر توڑ دی ہے اور تمام ملکوں کو مل کر چلنا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عاشور پر ملک بھر میں تمام ضروری سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔ کراچی میں دہشتگردوں کیخلاف حالیہ کارروائی کی وجہ سے وہاں غیر معمولی سکیورٹی اقدامات کرنا پڑے ۔ موبائل فون سروس  سکیورٹی اداروں کی سفارش پر بند کی جاتی ہے ۔

تازہ ترین