• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منفی سرگرمیوں پر تھانہ گوجرخان کے سابق ایس ایچ اوکیخلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسرنے تھانہ گوجرخان کے سابق ایس ایچ او ندیم ظفر کے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ محمد وصال فخر سلطان نے مستند اطلاعات کی بنیاد پر تھانہ گوجرخان کے سابق ایس ایچ او ندیم ظفر کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے ،مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے افراد کی پشت پناہی کرنے ،منفی شہرت ،ناجائز اسلحہ ،منشیات رکھنے والوں سے تعلقات اور اپنے علاقہ اختیار میں جرائم پر قابو نہ پانے کی پاداش میں معطل تبدیل لائن کردیاہے۔ سابقہ ایس ایچ او کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین