• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار بااختیار وزیرداخلہ تھے، کسی شخص کو خود ساختہ بیانات کی ضرورت نہیں، ترجمان

 اسلام آباد (آ ئی این پی ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ترجمان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان مکمل طور پر بااختیار وزیرِداخلہ تھے اور انکے ماتحت تمام ادارے بشمول سول آرمڈ فورسزانکے سامنے جواب دہ تھے،سابق وزیرِ داخلہ کے اختیارات اور عمل داری سے متعلق کسی شخص کوخود ساختہ بیان دینے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی کو یہ اختیار تفویض کیا ہے کہ وہ ان کے اختیارات سے متعلق تبصرہ کرے۔ سابق وزیرِ داخلہ سے متعلق رانا ثنا کے بیان پر ترجمان چوہدری نثار علی خان نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرِ داخلہ کے اختیارات اور عمل داری سے متعلق نہ تو کسی شخص کوخود ساختہ بیان دینے کی ضرورت ہے اور نہ ہی انہوں نے کسی کو یہ اختیار تفویض کیا ہے کہ وہ ان کے اختیارات سے متعلق تبصرہ کریےچوہدری نثار علی خان مکمل طور پر بااختیار وزیرِداخلہ تھے اور انکے ماتحت تمام ادارے بشمول سول آرمڈ فورسزانکے سامنے جواب دہ تھے۔

تازہ ترین