کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان سنی تحریک کے اعلامیے کے مطابق سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے دبئی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کو دہشتگردی کا سامنا رہا ہے ،سانحہ نشترپارک بڑا سانحہ تھا ،پی ایس ٹی محب وطن جماعت ہے جس کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے جدوجہدکسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب قانون کی بالادستی ہے ،آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کیلئے بڑا سیاسی الائنس بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو بنیادی حقوق دلانے کے ساتھ دہشتگردی سے نجات دلائی جاسکے ،میری خواہش ہے کہ اے پی ایم ایل اورپی ایس ٹی مشترکہ بڑا الائنس بنانے کیلئے جدوجہد کریں ،ملک کی دولت لوٹنے والوں کے خلاف جو سیاسی جماعتیں میدان عمل میں ہیں ان کا کرپشن کے خاتمے کے لئے ساتھ دینا چاہیے ، اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقو ق اور مسائل کے حل کیلئے پی ایس ٹی نے سول اپوزیشن کردار ادا کیا ہے ،بد قسمتی سے اہلسنت کو ہر دور میں دیوار سے لگایا گیا ہے ۔