• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی، خورشید شاہ

The Law Was Modified To Make A Person A Party President Khursheed Shah

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایک شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی، انہوں نے سینیٹ سے انتخابی ایکٹ کی منظوری پر متحدہ اور پی ٹی آئی کے کردار پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے تحریک انصاف اور ایم کیوایم پاکستان پر کڑی تنقید کی۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات بل کی سینیٹ سے منظوری میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کےکردار کی تحقیقات ہونی چاہئیں، دونوں جماعتوں نے سینیٹ میں اپنی غلطی چھپانے کے لیے کل احتجاج کیا۔

اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ تین مرتبہ رابطہ کرنے پر بھی پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کے لیے نام تجویز نہیں کیے اور ایم کیوایم نے بھی رابطے کے باوجود نام نہیں دیا، اگر یہ چیئرمین نیب کا نام نہ دیں تو میں رک نہیں سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کا تقرر 8 اکتوبر سے قبل کرلیا جائے گا اور اس حوالے سے آج وزیراعظم سے ملاقات کرکے ناموں کا تبادلہ کروں گا۔

 

تازہ ترین