اے ایس ایف حکام نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرکے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 780 گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی اور ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ملزم اسلام گل مردان کا رہائشی ہے جو نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد کے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ سے جدہ جانا چاہتا تھا ،اس کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کی 780 گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔
ملزم نے آئس ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی رکھی تھی گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔