اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قو می اسمبلی کے اجلاس میں جمعرات کے روز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان تو جہ کا مرکز بنے رہے۔ اسمبلی کا اجلاس تا خیر سے شروع ہو ا ۔ اس دوران چوہدری نثارعلی خان کے اردگرد مسلم لیگ (ن) کے30کے قریب ممبران اسمبلی جمع ہو گئے۔ یہ جمگھٹا نصف گھنٹہ سے زائد اس وقت تک لگا رہا جب تک سپیکرایوان میں نہیں آگئے۔چوہدری نثارعلی خان پارٹی امورپر ممبران سے گفتگو کرتےرہےجس میں ممبران اسمبلی کی غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔