پشاور(کامرس رپورٹر)خیبر پختونخواباسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وپی ایس بی کوچنگ سنٹرپشاور کے سابق ڈائریکٹر دین محمد نے کہاہے کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 28سے30اکتوبر تک منعقدہ نیشنل اے ڈویژن باسکٹ بال چمپئن شپ میں پشاوراورہزارکی ٹیمیں بھر پور طریقے سے حصہ لیںگےان دونوں ٹیموں نے پشاور میں کھیلے جانیوالے بی ڈویژن باسکٹ بال مقابلوں میں اے ڈویژن کے ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرلیاتھاپشاور میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے دین محمد نے کہاکہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر میں باسکٹ بال کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ایک بہترین پلان ترتیب دیدیاگیاہے جسکے تحت ملک بھر میں ڈویژن بی کے مقابلوں کا انعقادکیاہے جبکہ اسکے بعد اے ڈویژن کے نیشنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کرانے سے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے بہترین مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جو باسکٹ بال کیلئے یقیناایک بہترین کاوش ہےانہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواکا خطہ کھیلوں کے حوالے سے کافی زرخیزہے دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ باسکٹ بال کے بھی کئی ٹیلنٹ موجودہے جنہیں سامنے لانے کیلئے صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن بھر پور کوششیں کررہی ہےانہوںنے اس عزم کا اظہارکیاکہ فیصل آباد میں 28سے30اکتوبر تک منعقدہ نیشنل اء ڈویژن کے باسکٹ بال چمپئن شپ میں پشاور اور ہزارہ ڈویژن کی ٹیمیں بھر پور تیاریوں سے شرکت کریںگی۔