• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی کرنے والی گلگت کی خاتون کو بھائی نےشدید زخمی ، 2سالہ بھانجے کو قتل کر دیا

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سگے بھائی اور کزن نے پسند کی شادی کرنے والی بہن کوشدید زخمی اور 2سالہ بھانجے کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاون تھانے کی حدود سیکٹرa/48گیدڑکالونی کی رہائشی 35سالہ شجیلازوجہ عاشق مسلم کو پسند کی شادی کر نے پر اس کے سگے بھائی سرداراور کزن دانش نے چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی اور 2سالہ معصوم بھانجے فیصل کو قتل کردیا ،اور موقع سے فرار ہوگئے ،ایس ایچ او اشفاق کے مطابق خاتون نے 2سال قبل گھر سے بھاگ کر عاشق مسلم سے نامی شخص سے شادی کی تھی اور مزکورہ علاقے میں رہائش اختیار کی تھی اس کا شوہر کام پر گیا ہواتھا شام 7بجے گھر میں گھس کر حملہ کیا اس علاقے میں بجلی بھی نہیں تھی ،ایس ایچ اوکے مطابق زخمی خاتون حاملہ تھی ملزمان اس کے پیٹ پر چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کیا ہے،انکا تعلق گلگت سے ،پولیس ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول بچے کی لاش والد کے حوالے کردی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تازہ ترین