• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی ، شاہ محمود سراج الحق کو منانے میں ناکام

Todays Print

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے قائل نہ کر سکے تا ہم دونوں جماعتوں نے قومی و سیاسی امور پر مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنمائوں کے مابین تفصیلی ملاقات گزشتہ روز منصورہ میں ہوئی جس میں تمام امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ، چیئرمین نیب تقرری پر بھی بات چیت ہوئی ،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے انتخابی اصلاحات بل میں جس نے بھی لفظ ’حلف ‘کو ختم کیا ہے اسے قوم کے سامنے لایا جانا چاہیے - ہم انتظار کریں گے کہ حکمران ٹولہ اس ضمن میں کیا اقدام کرتا ہے اس معاملے کے ذمہ دار وزیر کے خلاف کارروائی کرکے اسے مستقبل کے لیے مثال بنایا جائے۔

تازہ ترین