• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نفسیاتی مریض،عدالت پیش ہو کر اپنا اشتہاری سٹیٹس ختم کرائیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خود ایمپائر کی انگلی کی کٹھ پتلی ہیں اس لیے ان کو پاکستان کا ہر شخص کٹھ پتلی نظر آتا ہے،اداروں کے احترام کی بات عمران کو زیب نہیں دیتی،پہلے عدالت میں پیش ہو کر اپنا اشتہاری سٹیٹس ختم کرائیں،عمران خان نفسیاتی مریض ہیں ،انہیں صرف پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے افراد صادق اور امین دکھائی دیتے ہیں،پاکستا ن میں بد تمیزی،بد تہذہبی اور بد اخلاقی کے منفی رویے پھیلانے والا کس منہ سے اخلاقیات کا درس دیتا ہے،پائی پائی کا حساب دینے والوں پروہ الزام لگا تے ہیں اور خود چندے کا حساب دینے کو تیار نہیں،محمد نواز شریف تعمیر اور مخالفین تخریب کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔اتوارکو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں پاکستان کے عوام عمران خان سے اس کے کیے کا حسا ب لیں گے۔

تازہ ترین