• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں میاں، بیوی اور کم سن بیٹا قتل

Husband Wife And Younger Son Killed In Sheikhpur

شیخوپورہ میں شرق پور روڈ پر نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر میاں ،بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں شرق پور روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک وکیل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا جسے بیوی اور کم سن بیٹے سمیت گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ عابدہ نامی خاتون نے چند سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور کچھ دن سے اس کا بھائی ان کے ہمراہ رہ رہا تھا،واقعے کے بعد سے مقتولہ کا بھائی فرار ہے جس کےباعث واقعہ غیرت کے نام پرقتل بھی لگ رہا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں مقتولین کا ایک پانچ سالہ بیٹا محفوظ رہا ہے،تمام افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔

 

 

تازہ ترین