• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی یونائٹیڈ یوتھ فٹ بال لیگ شروع کرنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹینڈرڈچارٹرڈ بینک نے بچوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی کمیونٹی سروس کے مینڈیٹ کے تحت کراچی یونائٹیڈ کے تعاون سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ فٹ بال لیگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلانخدیجہ ہاشمی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو یوتھ لیگ کے لیے کراچی یونائٹیڈ کا پارٹنر بننے پر فخر ہے۔ یہ ایک منفرد لیگ ہے جو کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لائے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ لیگ صحتمند مقابلے کی فضا پیدا کرے گی اورایک متحدہ قوت کے طور پر مثبت سماجی فوائد لائے گی جس سے ہماری کمیونٹی کو طویل المیعاد تبدیلیاں آئیں گی۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ کا مقصد پورے کراچی کی یوتھ فٹبال ٹیموں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا، رکاوٹوں کو دور کرنا اور مقابلے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ کراچی یونائٹیڈ اسٹیڈیم میں اس لیگ میں لڑکوں کی 12 جب کہ لڑکیوں کی7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ لیگ کا فائنل دسمبر 2017کے وسط میں کھیلا جائے گا۔ لڑکوں کی لیگ میں عمر کے اعتبار سے تین گروپ یعنی انڈر 12، انڈر 14اور انڈر کے ہر گروپ سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم کوارٹر فائنل میں حصہ لے گی۔ مقابلے میں لڑکیوں کا ایک ٹورنامنٹ بھی شامل ہے جوسنگل لیگ سیون اے سائیڈ فارمیٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ٹاپ کرنے والی دو ٹیمیں فائنل میں مقابلہ کریں گی۔
تازہ ترین