• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹوقتل کیس، عدالتی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے عدالتی فیصلے کے خلاف وفاق، پیپلز پارٹی اور ملزم پولیس افسران کی اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہیں۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف تینوں فریقین کی اپیلوں کی سماعت 25 نومبر کو مقرر کردیں۔

پیپلز پارٹی اور وفاق نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ملزمان کو سنائی جانے والی سزائیں بڑھا کر سزائے موت دینے کی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔جب کہ ملزمان پولیس افسروں نے سزائیں کالعدم قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 31 اگست کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایس پی خرم شہزاد اور سابق سی پی او سعود عزیز کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے سزا معطل ہونے کے بعد سابق ایس پی راولپنڈی خرم شہزاد کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ کے عہدے پر بحال کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین