عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اورورلڈ بینک نےکہہ دیااسحاق ڈارقبول نہیں، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہٹائیں۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں شدید مالی بحران آنےوالاہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل این جی معاہدے کی کاپی کے لیےکوششیں کرتےکرتےتھک گیا،اب سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔