قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو بات کرنے کی اجازت دینے پر تحریک انصاف نے احتجاج کیا ۔
شاہ محمود قریشی کا اصرار تھا کہ انہیں پہلے بات کرنے دی جائے، شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے ارکان نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے خلاف سازش ہے، وہ بات کریں گے یا پھر اجلاس ملتوی کر دیا جائے ۔
ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا ، اجلاس کے بعد دونوں کے ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے۔