پشاور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ختم نبوتؐ کے حلف نامہ تبدیلی کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام اور ذمہ داروں کا تعین کرکے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سارا کھیل قادیانیوں کی ایک انجینئرڈ سازش تھی ، ’’ مسٹر‘‘ زرداری کس منہ سے ووٹ مانگتے ہیں، قوم نے کئی مرتبہ پیپلز پارٹی کو حکومت دی بلکہ انہیں ملک کی صدارت کے منصب تک پہنچایا مگر وہ کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے تو اس لئے اب عوام کو معاف کریں، ممتاز قادری کو سزا دے کر آئین پاکستان کو پامال کیا گیا ، مرکز اسلامی پشاور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت ؐ کے حلف نامہ میں تبدیلی کرنے والوں کو فوری طور پر قوم کے سامنے لاکر قرار واقعی سزا دی جائے کیونکہ صرف زبانی اعلانات کسی صورت کافی نہیں ، رات کے اندھیرے میں نقب لگا کر شب خون مارا گیا ہے۔