• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کی ضمانتوں کیخلاف اپیلیں دائر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس ملازمین کی ہائی کورٹ سے ہونے والی ضمانتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کردی گئی ہیں، دھما کے میں شہید ہونے والے لالہ موسیٰ کےمحمد اکرم کی بیوہ رشیدہ بی بی نے بدھ کے روز لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ کے توسط دائر کی گئی دو الگ الگ اپیلوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون اور حقائق کے مطابق نہیں، ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جا ئیں،انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق سی پی او،سعود عزیز اور ایس ایس پی خرم شہزاد کو سترہ سترہ سال کی قید کی سزا سنائی تھی ،جس کے خلاف اپیل پر لاہور ہائی کورٹ (راولپنڈی بنچ )نے ان کی سزائوں کو معطل کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے، اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون اور حقائق کے مطابق نہیں، اس لیے اس فیصلے کو کالعدم کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جا ئیں۔

تازہ ترین