• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں ماڈل یونین کونسل کےدفتر کا تخمینہ لاگت لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ارسال

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں ماڈل یونین کونسل کا دفتر بستی نو میں بنانے کیلئے تخمینہ لاگت لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کو ارسال کردیا ہے بستی نو میں بنائے جانیوالے ماڈل یونین کونسل دفتر کے تخمینہ لاگت میں 51لاکھ 57ہزار روپے، سول ورکس، الیکٹرک ورک کیلئے ایک لاکھ 57ہزار روپے، واٹر سپلائی پر 2لاکھ 64ہزار روپے، باونڈری وال پر 6لاکھ 56ہزار روپے، گیٹ اور پلرز پر 63ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے ایگزیکٹو انجینئر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے تخمینہ لاگت بنا کر پنجاب حکومت کو ارسال کردیا ہے۔
تازہ ترین