• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف ایک نہیں دوسری عدالت سے مل جائے گا، محاذ آرائی ملک، پارٹی اور نوازشریف کیلئے ٹھیک نہیں،چوہدری نثار

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہے عدالت سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے، یہ ملک ،اداروں اور نواز شریف کے لئے بھی ٹھیک نہیں۔ ملک میں جمہوریت اور رول آف لا ہے اگر ہم سمجھتےہیں ایک عدالت سے انصاف نہیں ہوا تو دوسری عدالت جانا چاہیے، گھر صاف کرنے سے کس نے روکا ، گھوڑا بھی حاضر ہے میدان بھی، پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک بن رہا ہےنہ دھڑے بندی ،ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرا موقف پہلےدن سے یہ رہا ہےکہ ملک میں جمہوریت اور رول آف لا ہے، اگر ہم سمجھتےہیں ایک عدالت سے انصاف نہیں ہوا تو دوسری عدالت جانا چاہیے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ہمیں عدالت میں اپنا کیس زور شور سے لڑنا چاہیے، عدالت کے فیصلوں پر انصاف عدالت سے ہی مل سکتا ہے، محاذ آرائی ملک اور نواز شریف کے لیے درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی مشترکہ آپریشن کی تجویز زیر غور ہے تو اسے دو طرفہ ہونا چاہیے، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ افغانستان میں ایسے گروپ ہیں جو آپریٹ کررہے ہیں، ہماری سیکورٹی فورسز میں آپریشن کرنے کی صلاحیت ہے۔

تازہ ترین