کوئٹہ(سٹی ڈیسک) پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن آزاد کے بیان میں لورالائی یونیورسٹی کے غیر فعال اور مفلوج درس و تدریس کے نظام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لورالائی یونیورسٹی انتظامیہ حقائق کے برعکس بے بنیاد بیانات کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے طلباء کے داخلوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ جامعہ لورالائی میں تعمیر اور ترقی کیلئے آنے والے فنڈز میں سے 25کروڑ روپے کو لیپس ہوگئے قابل افسوس امر یہ ہے کہ لورالائی یونیورسٹی کے اعلیٰ کلیدی عہدوں پر تاحال تعانیاتیاں نہیں کی گئی ہیں جس کا بنیادی مقصد فرد واحد کے ذریعے لورالائی یونیورسٹی کو چلانا ہے بیان میں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیاہے کہ جامعہ لورالائی کی صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے25کروڑ روپے لیپس ہونے کی تحقیقات کی جائے۔