• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan And India Will Be Hockey Tournament Today

ڈھاکا ہیرو ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان آج پول اے کی سرفہرست ٹیم بھارت کے خلاف اہم میچ کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ہاکی پر حکمرانی کے لیے ہیرو ایشیا کپ ہاکی کے سپر مقابلے میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا آج ہوگا، ٹورنامنٹ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم بھارت ابھی پول اے میں پوائنٹ اسکور کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد عرفان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور روایتی حریف کو ہرانے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ واضح رہے پاکستان اپنے پول کے دو میچوں میں بنگلہ دیش کو سات صفر سے جب کہ جاپان کے ساتھ مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا، جب کہ بھارت اپنے دونوں میچ جیتنے کے بعد پول اے میں ٹاپ پر ہے۔

ہیرو ایشیا کپ 2017 کا آغاز 11 اکتوبر سے ڈھاکا میں ہوچکا ہے، جس کا فائنل 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جب کہ اس ٹورنامنٹ کے لیے دو پول بنائے گئے ہیں جن میں چار چار ٹیمیں رکھی گئی ہیں۔

ہیرو ایشیا کپ 2017 میں حصہ لینے والے ممالک بھارت، پاکستان، جاپان، بنگلہ دیش، ملائشیا، کوریا، چین اور عمان شامل ہیں جب کہ میزبانی کے فرائض بنگلہ دیش انجام دے رہا ہے.

 

 

تازہ ترین