• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کےدرمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے، احسن اقبال

Needs Harmony Between The Institutions Ahsan Iqbal

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اداروں کےدرمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے،فوجی ترجمان کی جانب سے وضاحت آگئی ہےتومل کرکام کرناہوگا،جو لوگ غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں او ہر وقت تیلیاں لگانے کے لیے تیار رہتے ہیں تو انہیں مایوسی ہو گی ۔

واشنگٹن سے پاکستان روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ورلڈبینک کی میٹنگ میں مثبت بات کر رہا تھا، کہا گیا آپ کچھ کہہ رہےہیں فوجی ترجمان کچھ،تومجھےجھٹکالگا۔ فوجی ترجمان کی وضاحت آگئی ہے تو معاملہ ختم ہو گیا ۔ جواب الجواب دینا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم اورسپاہیوں کےجذبات کی قدرکرتاہوں،مگرہمارےبھی جذبات ہیں،کشتی کا ایک سوار اپنا چپوچھوڑکردوسرےکا چپوچلائےتومعاملہ خراب ہوتاہے۔مل کر کام کرنا ہے،قدم سے قدم اور آواز سے آواز ملا کر چلیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نسل یازبان کی تفریق کریں گےتوپاکستان کوتقسیم کردیں گے،جذبات سےکھیلنےکےبجائےیکجہتی کا مظاہرہ کرناچاہیے،سب پاکستانی گلدستےکی طرح ہیں،مختلف رنگ خوبصورتی ہیں،پاکستان کاگلدستہ ایک رنگ کا ہواتوپھیکاہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کا دل دکھانے کی بات نہیں کی تھی،جو بات کی تھی وہ بحیثیت جمہوری کارکن دل دکھنےپرکہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اسی طرح جمہوریت کو مضبوط کرنی کو کوشش کررہی ہے،سی پیک کومتنازع بنانےکی بجائےمسئلہ کشمیرحل کرایاجائے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ فوج رد الفساد میں بہت اچھا کام کررہی ہےاور قربانیاں دی رہی ہے، حکومت رد الفساد کے لیے اپنا پیٹ کاٹ کر پیسے دے رہی ہے۔

تازہ ترین