• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر سیاسی اتحاد بنارہے ہیں،پرویز مشرف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کراچی کے ضلع وسطی میں جلد ایک بڑا جلسہ کریں گے جس میں اہم انکشافات اور ملکی صورت حال پر بات کروں گا۔ آل پاکستان مسلم لیگ، مسلم لیگ فنکشنل اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر ایک سیاسی اتحاد قائم کرنے جارہی ہے۔ آئندہ انتخابات میں ہماری کوشش ہوگی کہ اس سیاسی اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا جائے۔ عوام کے ووٹوں سے ہم اگر اقتدار میں آگئے تو کرپشن اور کرپٹ مافیا کا احتساب کریں گے۔پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ فوج کے خلاف بات کرنے والوں کو قوم منہ توڑ جواب دے گی۔ کرپٹ سیاستدان خصوصاً ن لیگ عدلیہ اور فوج کے خلاف باتیں کرکے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ کرپٹ سیاستدانوں کو ملک بدر کردینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو دبئی سے ٹیلی فون پر آل پاکستان مسلم لیگ سندھ ساؤتھ ریجن کے تحت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے لبرٹی چوک طارق روڈ سے مزار قائد اعظم تک نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین