• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت، حکومت، فوج میں بال برابر فرق نہیں: احسن اقبال

No Difference Between Democracy Govt And Army Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہےکہ جمہوریت، حکومت اورفوج میں کسی سطح پر بال برابر فرق نہیں، ہم سب ایک کشتی کے سوار ہیں، فوج کی پشت پرحکومت اور حکومت کی پشت پر فوج کھڑی ہے۔

ننکانہ صاحب میں شہید کیپٹن کے گھر اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نےکہاکہ میرابیان فوج کےخلاف نہیں تھا، فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، میں نے بیان دیا انہوں نے وضاحت کردی، بات ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اورقوم خطرات سےگھبراتی نہیں، انہیں دنیاکی کوئی طاقت شکست نہیں دےسکتی، ہمارے شہیدوں اور جوانوں نے قربانی کی جو تاریخ رقم کی دنیا کی کوئی قوم اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی ، دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں اورکامیابیوں کی نظیر دنیا میں نہیں ۔

احسن اقبال کا مزیدکہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ خطے میں امن ہو ، ہم سب محنت کر رہے ہیں،قوم، حکومت اور پاک فوج ایک جسم ہے، اس میں کوئی فرق نہیں،ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں ،مضبوط معیشت کی جنگ بھی لڑرہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اندھیروں کو شکست دی ، آج ملک میں بیس بیس گھنٹے بجلی آتی ہے،ہمیں پاکستان کے مثبت پہلو ابھارنے ہیں ، ہرکوئی اپنے دائرےمیں کام کرےتو مسائل حل ہوں گے۔

 

تازہ ترین